28 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان نے مہمند ایجنسی پر نیٹو فورسز کے حملے کے خلاف احتجاجاً بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: پاکستان نے مہمند ایجنسی پر نیٹو فورسز کے حملے کے خلاف احتجاجاً بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق 26نومبر کو مہمند ایجنسی کی سرحدی چوکیوں پر نیٹو ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں24فوجی جوانوں کی ہلاکت کا معاملہ آج  پاکستانی کابینہ کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے رکھا گیا۔ کابینہ نے اس سے قبل اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلا س میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زندگی ہر کسی کو پیاری ہوتی ہے، عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں اور عزت کے ساتھ مرنا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان افغان امن منصوبے سے متعلق جرمنی کے شہر بون میں منعقعد ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔........

/169